پیرعادل (نامہ نگار باسط علی گاڈی) پیر عادل اور گردونواح میں 9 ربیع الاول کے موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس نکالا گیا، جس میں سابق چیئرمین سید نادر امام کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔
جلوس میں علماء کرام، سادات عظام اور اہل علاقہ سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ اہل بیتؑ نے شرکت کی۔ شرکائے جلوس نے ذکرِ اہل بیتؑ اور جشنِ عیدِ زہراؑ و ولایت کے بابرکت لمحات میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
سابق چیئرمین سید نادر امام کاظمی کی جلوس میں آمد پر شرکاء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے جلوس کے شرکاء کے ساتھ وقت گزارا اور مذہبی اجتماع میں شرکت کی۔
جلوس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، اتحاد بین المسلمین، امن و استحکام اور علاقے کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔