ڈی آر سی انچارج نوشاد آفریدی، عوامی اعتماد اور جرگہ نظام کے ذریعے تنازعات کے حل کی مثال

خیبر (کیو این این ورلڈ/نور حلیم آفریدی) ڈی آر سی انچارج نوشاد آفریدی جب سے چارج سنبھالے ہوئے ہیں، علاقے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی بالادستی کے حوالے سے ایک روشن اور قابلِ تقلید مثال قائم ہوئی ہے۔ ان کی سربراہی میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا ایک مضبوط رشتہ بھی قائم کیا گیا ہے۔

علاقائی روایات اور پختون کلچر کی پاسداری کرتے ہوئے ڈی آر سی انچارج نوشاد آفریدی نے جرگہ سسٹم کو امن و امان کے قیام اور باہمی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ بنایا ہے۔ وہ مشکل سے مشکل تنازعات کو مقامی مشران اور معززینِ علاقہ کو اعتماد میں لے کر جرگے کے ذریعے باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے حل کرانے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بعض دیرینہ دشمنیاں محبت، بھائی چارے اور باہمی اتفاق میں بدلنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

علاقے کے قوم کے بڑوں اور عام عوام کی قدر و منزلت ان کے نمایاں اوصاف میں شامل ہے۔ وہ آنے والے ہر شہری کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں اور مشران کے مشوروں کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

ان کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے رہتے ہیں، جہاں شہری اپنے مسائل بیان کرنے کے ساتھ خود کو محفوظ اور باوقار محسوس کرتے ہیں۔ ان کا شائستہ اور دردِ دل رکھنے والا رویہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایک بااختیار افسر عوام کے ساتھ بہتر رویے، خدمت اور اعتماد کے ذریعے مؤثر تعلق قائم کرسکتا ہے۔

مقامی حلقوں کے مطابق نوشاد آفریدی کی جانب سے جرگہ نظام اور مقامی مشران کو ساتھ لے کر تنازعات کے حل کی کوششیں نہ صرف باہمی اختلافات کم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو بھی مضبوط بنا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *