3 اہم پمپ بند، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور گلشنِ اقبال سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر

کراچی (کیو این این ورلڈ/ڈاکٹربشیراحمد بلوچ کی رپورٹ) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہوگیا، جبکہ شہر کو یومیہ تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی خرابی کے باعث کے ٹو پمپنگ اسٹیشن کے 3 اہم پمپ عارضی طور پر بند ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور بفر زون میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے، جبکہ گلشنِ اقبال بلاک 13-ڈی، گلستانِ جوہر اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے اور خرابی دور ہونے کے بعد پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں اور غیر ضروری ضیاع سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے