سندھ پولیس فٹبال ٹیم نے آل پاکستان انٹر پراونشل پولیس فٹبال چیمپئن شپ-2026 میں رنر اَپ پوزیشن

کراچی (کیو این این ورلڈ/نمائندہ خصوصی ڈاکٹربشیراحمد بلوچ): سندھ پولیس فٹبال ٹیم اور ویمن نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ/ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ بھی موجود تھے۔

سندھ پولیس فٹبال ٹیم نے آل پاکستان انٹر پراونشل پولیس فٹبال چیمپئن شپ 2026 میں رنر اپ پوزیشن حاصل کی، جبکہ سندھ پولیس ویمن نیٹ بال ٹیم نے 10ویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز 2026 میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو شاباش دی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ پولیس کی ٹیمیں آئندہ بھی محنت اور لگن کے ساتھ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور ان شاء اللہ فاتح ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے