ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس، صفائی اور سکیورٹی پلان پر بریفنگ

اوکاڑہ(کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور چوہدری جاوید علاؤالدین سمیت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے حکام نے مویشی منڈیوں کے قیام اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ مینجنگ ڈائریکر ستھرا پنجاب کمپنی چوہدری عبدالجبار گجر نے صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ پلان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

عوامی نمائندوں نے مویشی منڈیوں میں مقامی بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کی سفارشات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عوامی سہولت کے پیش نظر منڈیوں میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو مویشی منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور چیکنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔

انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کیٹل مینجمنٹ کمپنی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران کیمپس میں سہولیات اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی نگرانی یقینی بنائیں۔

احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں تیار کردہ مائیکرو پلان پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے مویشی منڈیوں میں پینے کے پانی کی ٹیسٹنگ کرانے، سکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے