وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر منعقدہ مدارس سپورٹس فیسٹیول کے فائنل راؤنڈ

اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر منعقدہ مدارس سپورٹس فیسٹیول کے فائنل راؤنڈ میں کرکٹ، فٹبال اور بیڈمنٹن کے کانٹے دار مقابلے منعقد ہوئے۔ جناح کرکٹ سٹیڈیم میں جاری چار روزہ مدارس سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ضلع بھر کے مدارس کے طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کے لیے شائقین کا بھی بڑا رش دیکھنے میں آیا۔

فٹبال کے مقابلوں میں مدرسہ دارالفرقان بستی رحیم بخش رینالہ خورد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مدرسہ جامعہ ابوہریرہ رینالہ خورد دوسرے اور مدرسہ دارالقرآن واپڈا کمپلیکس اوکاڑہ تیسرے نمبر پر رہا۔

کرکٹ مقابلوں میں جامعہ حنفیہ مدنیہ بصیرپور نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جامعہ محمدیہ عربیہ عید گاہ اوکاڑہ دوسرے جبکہ جامعہ محبوبیہ 53/2 ایل اوکاڑہ تیسرے نمبر پر رہی۔

اسی طرح بیڈمنٹن مقابلوں میں مدرسہ دارالقرآن واپڈا کمپلیکس اوکاڑہ نے پہلی، جامعہ انوار مدینہ خان کالونی اوکاڑہ نے دوسری جبکہ جامعہ اسلامیہ حق ٹاؤن اوکاڑہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ مدارس سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر کو تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق مدارس کے طلبہ کو کھیلوں کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مدارس کے طلبہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے