ننکانہ صاحب: جمنیزیم ہال میں یوتھ سیمینار، کھلاڑیوں کو مصنوعی ذہانت کی افادیت پر بریفنگ

ننکانہ صاحب ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف احسان اللہ ایاز) ضلعی محکمہ کھیل ننکانہ صاحب کے زیراہتمام جمنیزیم ہال میں "کھیلوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال” کے عنوان سے ایک خصوصی یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید تنویر عباس نے کی۔

اس اہم سیمینار میں تحصیل سپورٹس آفیسر مقبول احمد، مقامی سماجی رہنماؤں، کھیل اور تعلیم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور نوجوان کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کے دوران ماہرین نے مصنوعی ذہانت کی اہمیت اور جدید دور میں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا، انہوں نے تعلیم، صحت اور کھیلوں سمیت تمام اہم شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے مفید استعمال کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔

ماہرین نے کھیلوں میں مصنوعی ذہانت کی افادیت اور بہتر نتائج کے حصول کے لیے اس کے استعمال پر کلام کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کھیلوں میں جدید رجحانات، نئے قوانین اور اس میدان میں آگے بڑھنے کے مواقعوں سے بروقت اور بھرپور معاونت حاصل کریں۔

سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے اس کاوش کو انتہائی خوش آئند اور مفید قرار دیتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، اور اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے اس طرح کے معلوماتی پروگرام مستقبل میں بھی تواتر کے ساتھ منعقد ہوتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے