ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثہ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار حسیب وقاص شوگر ملز کے قریب تصادم، ریسکیو نے زخمی کو ہسپتال پہنچایا

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ / کرائم رپورٹر سلمان قیوم ) بچیکی روڈ پر حسیب وقاص شوگر ملز کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق شخص کی لاش پولیس کی تحویل میں دے دی گئی۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کے ورثا سے رابطہ کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے