ڈپٹی کمشنر رعنا حمید اور سی ای او چوہدری مبشر گجر کی افتتاحی تقریب میں شرکت

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف احسان اللہ ایاز) معروف فوڈ برانڈ سویٹ پیلس کی نئی برانچ کا شوراکوٹھی روڈ، نزد ہما میرج ہال، ننکانہ صاحب میں افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید اور 3M فوڈز کے سی ای او چوہدری مبشر گجر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ربن کاٹ کر نئی برانچ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے برانچ کی تزئین و آرائش اور معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں فیصل آباد اور دیگر اضلاع میں قائم سویٹ پیلس کی مختلف برانچز سے وابستہ اہم شخصیات، صحافیوں، کاروباری رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فیصل آباد، چک جھمرہ، شاہکوٹ اور کھڑڑیانوالہ میں عوامی پذیرائی حاصل کرنے کے بعد سویٹ پیلس نے ننکانہ صاحب میں بھی اپنی نئی برانچ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ نئی برانچ کے قیام سے شہر کے شہریوں کو مختلف ذائقوں کی حامل مٹھائیاں، بیکری مصنوعات، کیکس، فاسٹ فوڈ اور آئس کریم ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے۔

افتتاح کے موقع پر سویٹ پیلس انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ننکانہ صاحب میں بھی مصنوعات کے معیار، ذائقے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے گا اور صارفین کو معیاری اشیائے خورونوش فراہم کرنے کی روایت جاری رکھی جائے گی۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور شہریوں نے ننکانہ صاحب میں سویٹ پیلس کی نئی برانچ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے شہر میں معیاری فوڈ مصنوعات کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے