پاک آئی ڈی ایپ پر انفلوائنزا ویکسی نیشن کی فیس 1720اور گردن توڑ بخار ویکسین کی فیس 2785 روپے ہے جو مجموعی طور پر 4505 روپے بنتے ہیں

کراچی (کیو این این ورلڈ/نمائندہ خصوصی ڈاکٹر بشیر احمد بلوچ) کراچی کے مختلف نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسی نیشن فیس کے نام پر عمرہ زائرین سے ہزاروں روپے زائد وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاک آئی ڈی ایپ پر انفلوائنزا ویکسین کی مقررہ فیس 1720 روپے اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کی فیس 2785 روپے ہے، جو مجموعی طور پر 4505 روپے بنتی ہے۔

قواعد کے مطابق سہولت سینٹر پر سروس چارجز کے طور پر محض 150 روپے وصول کیے جا سکتے ہیں، تاہم بیشتر سہولت سینٹرز پر زائرین کی لمبی قطاروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مجموعی طور پر 6 سے 7 ہزار روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

عمرہ زائرین کی اکثریت کو جدید موبائل فونز اور پاک آئی ڈی ایپ کا استعمال معلوم نہ ہونے کے باعث سہولت سینٹرز پر ان سے من چاہے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے