گوجرہ(کیو این این ورلڈ/نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) میاں محمد بن طارق کے پاکستان جرنلسٹ کونسل (PJC) کے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب منتخب ہونے پر صحافیوں، سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق علاقے کے سینئر صحافی عبد الرحمٰن جٹ، رانا سرفراز خان، رانا محمد نواز، محمد اصغر عاصی، جمیل الرحمٰن مغل، اسرار حسین شاہ، سید عزیز الرحمٰن کاظمی داعی اتحاد امت مسلمہ، سینئر قانون دان ملک محمد اصغر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری محمد سلیم گجر و دیگر شخصیات نے میاں محمد بن طارق کو پاکستان جرنلسٹ کونسل (PJC) کا صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا تھا کہ میاں محمد بن طارق ایک متحرک، باصلاحیت اور صحافتی حلقوں میں اچھی شہرت رکھنے والی شخصیت ہیں، ان کی قیادت میں تنظیم مزید مضبوط، فعال اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میاں محمد بن طارق صحافیوں کے مسائل کے حل اور تنظیم کے استحکام کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں گے۔