محکمہ جنگلات ڈی جی خان فارسٹ ڈویژن کے اہلکاروں میںموٹرسائیکلیں تقسیم

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کلین اینڈ گرین پنجاب ویژن کے تحت محکمہ جنگلات ڈی جی خان فارسٹ ڈویژن کے اہلکاروں میں پندرہ گرین ہنڈا موٹر سائیکل سی جی ایک سو پچیس تقسیم کرنے کی سادہ مگر پروقار تقریب فارسٹ کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کنزرویٹر آف فارسٹ محمد ثاقب اعوان نے فارسٹ فورس کے ملازمین، جن میں فارسٹ انسپکٹرز اور فارسٹ رینجرز شامل تھے، کو موٹر سائیکلوں کی چابیاں حوالے کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے گرین پنجاب ویژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ اسٹاف کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ فیلڈ میں بہتر نگرانی اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے اہلکاروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور جنگلات کے تحفظ، نگرانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

تقریب میں اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فارسٹ غلام فرید خان، فارسٹ پروٹیکشن آفیسر تونسہ طاہر خان مشوری، فارسٹ پروٹیکشن آفیسر دھینگانہ کینال رینج ملک عبد المجید، فارسٹ پروٹیکشن آفیسر فورٹ منرو محمد افضل لاشاری اور ہیڈ کلرک غلام مرتضیٰ خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے