میہڑ میں سٹی ہوٹل کے قریب نوجوان کی کچلی ہوئی لاش کی شناخت نہ ہو سکی

میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر سٹی ہوٹل کے قریب سے ایک نامعلوم نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کا چہرہ اور سر بری طرح کچلے ہوئے ہیں۔ لاش ملنے کی اطلاع پر میہڑ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا۔

ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کی شناخت اور ورثاء کی آمد کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جس سے واقعے کی نوعیت کے تعین میں مدد مل سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش رات گئے سٹی ہوٹل کے قریب سے ملی۔ ابتدائی طور پر واقعہ روڈ حادثہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کے اصل حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

لاش اس وقت تحصیل ہسپتال میہڑ میں موجود ہے، جبکہ پولیس نوجوان کی شناخت اور واقعے کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے