میہڑ ( کیو این این ورلڈ/رپورٹ منظورعلی جوئیہ) میہڑ بی سیکشن پولیس تھانے کی حدود میں شہر کے وسط میں واقع ویڈیو سینٹر کے قریب کھوسہ برادری کے دو فریقین میں پرانی دشمنی پر شدید جھگڑا ہو گیا۔
تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں رحم علی کھوسو کے رہائشی دو نوجوان، ذوالفقار کھوسو اور راجہ کھوسو، گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی شہریوں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔