میہڑ: روڈ حادثہ، ایک جاں بحق، تین افراد زخمیشدید زخمی، لاڑکانہ منتقل

میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ: منظور علی جوئیہ) میہڑ فریدآباد روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور نادر چانڈیو موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ اختیار چانڈیو، ذوالفقار چانڈیو اور ضمیر چانڈیو شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ روانہ کر دیا گیا۔

ضروری قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق ڈرائیور کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جو گاؤں وڈی بیتل پہنچائی گئی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔

آخری اطلاعات تک فریدآباد تھانے میں واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا، جبکہ پولیس مزید کارروائی کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے