مکہ دفاعی معاہدہ، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

انقرہ(کیو این این ورلڈ) ترک وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ 7 اگست کو طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو بھی مزید فروغ دیا جائے گا۔

ترک وزارتِ دفاع کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں ممالک کے دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی، منظم اور مستقل بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت سینئر وزرا پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا، جبکہ اسٹریٹیجک، سیاسی اور فوجی رابطہ کاری کے لیے مستقل میکانزم بھی قائم کیا جائے گا۔ اس میکانزم میں وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے۔

ترک وزارتِ دفاع کے مطابق معاہدے کے بعد ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان اعلیٰ ترین سطح پر باقاعدہ رابطے میں رہیں گے، جبکہ مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی تعاون کے ذریعے تینوں ممالک کی عسکری صلاحیتوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے