آبنائے ہرمز کا نام بدل کر آبنائے ٹرمپ رکھنے کا اشارہ

ٹیکساس (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

ٹیکساس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران ہی 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے تہران پر الزام عائد کیا کہ اس نے ہزاروں امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ سابق امریکی رہنماؤں کو کئی دہائیوں قبل ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی، لیکن ان میں ایسا کرنے کی ہمت یا دانشمندی نہیں تھی۔

اس موقع پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کا نام جلد تبدیل کر کے آبنائے ٹرمپ رکھا جا سکتا ہے

۔ٹرمپ کے اس بیان کو ایران مخالف سخت موقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے ماضی کی امریکی قیادت پر بھی تنقید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے