بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی تیاریاں مکمل، آج شفا انٹرنیشنل منتقل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ): بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور انہیں مقررہ مدت کے اندر اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دو روز کے اندر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی منتقلی کے لیے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق سوال پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ابھی رات 12 بجے تک کا وقت ہے اور یہ کام اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو جو کچھ کرنا ہے، وہ کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق حتمی کارروائی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کی جائے گی، جبکہ منتقلی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جانے کا امکان بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے