عمران خان کا بلڈ پریشر 120/80، بینائی میں بھی بہتری آئی: ڈاکٹر عظمیٰ خان

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے ان کی صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان مکمل طور پر صحت مند اور فٹ ہیں، الحمدللہ۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بلڈ پریشر خود چیک کیا جو 120/80 بالکل نارمل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جذباتی انداز میں ان سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے زیادہ گفتگو کرنے پر ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے ان کا بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے، تاہم عمران خان نے جواب دیا کہ ان کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا۔

ڈاکٹر عظمیٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ ماشاءاللہ عمران خان کی بینائی میں بھی بہتری آئی ہے اور انہوں نے اپنے علاج کے حوالے سے ڈاکٹر کی تعریف بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے