گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے

گوادر (کیو این این ورلڈ)سکیورٹی فورسز نے بروقت اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تعمیراتی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم ‘فتنہ الہندوستان’ کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے گوادر میں ایک تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی مذموم کوشش کی تھی، جسے سکیورٹی فورسز نے فوري طور پر ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 3 دہشتگردوں کو وہیں ہلاک کر دیا۔

اس کے علاوہ کارروائی کے دوسرے مرحلے میں گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں پناہ لینے والے مزید 4 دہشتگردوں کو فورسز نے فوری طور پر گھیرے میں لے لیا اور بھرپور کارروائی کے دوران انہیں بھی جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد اب علاقے میں جامع کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اردگرد کے پورے علاقے کو بارودی سرنگوں (آئی ای ڈیز) اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سرچنگ اور کلیئرنس کا عمل تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے