گھوٹکی (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری)صحافیوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر ایس ایچ او آندل سندرانی اعجاز جسکانی گھوٹکی پریس کلب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صحافیوں سے ملاقات کی اور اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔
اس موقع پر ایس ایچ او اعجاز جسکانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے کسی عمل یا گفتگو سے صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
ملاقات کے دوران پولیس افسر اور صحافیوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے ختم کیا گیا اور معاملے کو خوشگوار ماحول میں حل کرنے کی کوشش کی گئی۔
صحافتی حلقوں نے اس امر پر زور دیا کہ پولیس اور صحافیوں کے درمیان باہمی احترام، بہتر رابطے اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ دونوں ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل میں کردار ادا کرسکیں۔