گھوٹکی( کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ماتمی جلوس پر حملہ، متعدد عزادار زخمی، پولیس کی سخت کارروائی کی یقین دہانی
تفصیل کے مطابق ریتی کے گاؤں کیہر خان میں ماتمی جلوس پر حملے کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف میرٹ پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب سماجی اور عوامی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے، فرقہ واریت اور نفرت پھیلانے والے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔