گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ کھمبڑا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2500 گرام چرس اور نقد رقم سمیت ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھمبڑا مصور حسین قریشی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور انور علی ولد حقنواز دشتی، سکنہ مرید شاخ، تعلقہ اوباڑو کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2500 گرام چرس اور نقد رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو برآمد شدہ چرس سمیت تھانے منتقل کیا گیا، جہاں اس کے خلاف کرائم نمبر 117/2026 کے تحت دفعہ 9(i)، سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنسز ایکٹ 2024 کی شق 3(C) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔