اسلام آباد ایئرپورٹ: مشکوک دستاویزات پر افغان خاتون آف لوڈ

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان جانے والی ایک خاتون مسافر کو مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر جہاز سے اتار دیا۔ فاطمی نامی یہ مسافر خاتون کام ایئر کی پرواز RQ-928 کے ذریعے کابل روانہ ہو رہی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات عملے نے شک گزرنے پر خاتون کو سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران خاتون کے پاس موجود افغان پاسپورٹ اور دیگر شناختی دستاویزات مشکوک پائے گئے، جبکہ ان کا نیشنل اسٹیٹس بھی مشتبہ قرار دیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا اور ان کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ سمیت موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید قانونی تحقیقات اور کارروائی کے لیے خاتون کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے