وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کے پی میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر غور

اسلام آباد: (کیو این این ورلڈ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس میں خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، محسن نقوی، امیر مقام، رانا تنویر، علیم خان اور دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) فواد اسد اللہ وفاقی کابینہ کے اراکین کو ملک بالخصوص خیبرپختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں کے پی میں گورننس کے امور، امن و استحکام کی بحالی اور انتظامی صورتحال سرفہرست ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس اور حساس اداروں کی خصوصی رپورٹس بھی وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جا رہی ہیں، جن کی روشنی میں اہم آئینی اور انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے