ڈیرہ غازیخان(کیو این این ورلڈ / سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت صوبہ بھر میں صفائی و ستھرائی کا مؤثر نظام کامیابی سے جاری ہے۔ عوامی خدمت کے لیے دن رات مصروفِ عمل ورکرز کی خدمات کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 ہزار روپے فی کس انعامی چیکس کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
"ستھرا پنجاب” کے صفائی عملے نے عیدین اور بالخصوص عیدالاضحیٰ کے موقع پر نافذ کردہ خصوصی ایمرجنسی کے دوران مثالی خدمات انجام دیں۔ عید کے ایام میں گلیوں، محلوں، سڑکوں، عیدگاہوں اور مویشی منڈیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے اور قربانی کی آلائشوں کی بروقت تلفی کے چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹا گیا، جسے عوامی سطح پر بھی شدید سراہا گیا۔
اسی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر وزیر بلدیات نے ہر ورکر کے لیے 10 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان میں انعامی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے کیا۔
تقریب میں ایم ڈی ستھرا پنجاب شکیب سرور، ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن حسنین ظہور گشکوری، تحصیل منیجر عمر مجتبیٰ لغاری، ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے ڈسٹرکٹ منیجر آپریشن محسن ریاض، تحصیل منیجر مدثر احسن، ایڈمن منیجر راشد فرید، پی آر او جواد اکبر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران افواسران نے ورکرز میں چیکس تقسیم کیے اور ان کی شبانہ روز محنت اور ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے جذبے کی بدولت ہی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ رہا ہے۔ اس قدم کا بنیادی مقصد ورکرز کا اعترافِ خدمت اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔