ڈیرہ غازیخان (کیو این این ورلڈ/ بیوروچیف مجاہد اقبال کھوسہ) ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن عبدالرحیم نے تھانہ شاہصدر دین کے علاقے پل شیخانی میں موٹرسائیکل ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان کی ٹیچنگ ہسپتال میں عیادت کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے زخمی نوجوان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے۔
ڈیرہ غازیخان پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔