ننکانہ صاحب: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتار

ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/سلمان قیوم کرائم رپورٹر ): مانگٹانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور منشیات کی خرید و فروخت اور ترسیل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’منشیات فری پنجاب‘‘ کے تحت ضلع میں منشیات کی ترسیل اور فروخت کے ہر نیٹ ورک کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے