آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو گئے

کوئٹہ (کیو این این ورلڈ): بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 خوارج کو ہلاک کرکے سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے