اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ کے نو منتخب عہدیداران اور عوامی میڈیا کونسل کے اراکین کی حلف برداری کے لیے ایک پُروقار تقریب نجی مارکی گیمبر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق چیئرمین پی ایچ اے ساہیوال حاجی پیر احسان الحق ادریس اور صدر اوکاڑہ پریس کلب شیخ شہباز شاہین تھے، جنہوں نے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
اس موقع پر معزز مہمانوں میں انچارج سینٹر نیوز ساہیوال بابر صدیقی، عوامی میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی صدر محمد آصف کھوکھر، ڈائریکٹر الائیڈ سکول سسٹم گیمبر کیمپس چودھری غلام صابر تابش، سیاسی و سماجی رہنما سردار خالد محمود ڈوگر اور ڈاکٹر محمد تسلیم شہباز شامل تھے۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایپکس گروپ آف کالج پروفیسر راجہ جہانگیر جنجوعہ، سینیئر جرنلسٹ و کالم نگار ساجد آمین کمیانہ، محمد شعیب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور مہر نذر حسین سپرا نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں سٹیڈیم مارکیٹ کینٹ کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود عاصی، صدر محمد زاہد چودھری، نائب صدر محمد آصف جمیل، رائے عزت علی کھرل، راجہ شہروز جنجوعہ، پیر شوکت علی شاہ، ڈاکٹر جہانگیر کمبوہ، رانا امداد حسین، چودھری سرور وڑائچ ایڈووکیٹ اور چودھری عثمان جاوید ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ چودھری ظہیر احمد، رائے عرفان احمد کھرل، چودھری محمد اسلم جٹ، چودھری محمد سلیم، میاں محمد شکیل اور رانا ظفر اقبال سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔
تقریب کے دوران مہمانوں کو یادگاری شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ آخر میں صدر گیمبر پریس کلب اوکاڑہ کینٹ خالد شاہین فریدی، چیئرمین رانا عبدالستار نقیبی، جنرل سیکرٹری مہر خالد فرید، وائس چیئرمین ڈاکٹر رائے آصف محمود کھرل، سیکرٹری فنانس میاں کاشف شہزاد، سینیئر نائب صدر قمر شہزاد بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن معین نعمان اور جوائنٹ سیکرٹری راؤ محمد اویس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔