اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد سلیم چشتی و چوہدری عبدالجبار گجر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض اور ڈی ایس پی ٹریفک سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ٹریفک حادثات کے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حادثات کی وجوہات، ذمہ دار عناصر اور روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی سی احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے جبکہ احتیاطی تدابیر سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے اوور اسپیڈنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، اوور لوڈنگ، ون ویلنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت دی۔

ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کو حادثات کے پوائنٹس کی نشاندہی، فوری حفاظتی اقدامات، مؤثر آگاہی مہمات اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔ ڈی سی نے کہا کہ جان لیوا حادثات روکنے کے لیے عوام کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی اور متحرک آگاہی مہمات چلائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے