اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران سمیت ریسکیو، ہیلتھ، ٹریفک پولیس، ڈی آر ٹی اے، سول ڈیفنس اور انڈسٹری کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق ضلع بھر کے کاروباری مراکز اور اہم عمارات میں فوری فائر سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
تمام متعلقہ محکموں کو 48 گھنٹوں میں فائر سیفٹی آڈٹ مکمل کرنے کا ٹاسک سونپا گیا جبکہ ضلع بھر میں 16 پوائنٹس پر فائر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے۔ تین یا زائد منزلہ رہائشی و کمرشل عمارات میں فائر سیفٹی آڈٹ، تعاون نہ کرنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اور بلڈنگز سیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
ایکسین بلڈنگز اور سرکاری عمارتوں کا سیکیورٹی آڈٹ، ریسکیو 1122 کو انخلا، ٹریفک پولیس کو روڈ کلیئرنس، واپڈا کو وائرنگ چیکنگ اور ہیلتھ محکمہ کو ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی سی احمد عثمان جاوید نے کہا کہ فائر سیفٹی ناگزیر ہے اور تمام محکام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔