رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار)رینالہ خورد شہر اور مضافات میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ وائرل انفیکشنز، کھانسی، نزلہ اور زکام میں کمی متوقع ہے۔ زرعی ماہرین نے گندم کی فصل پر بارش کے مفید اثرات کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے اللہ کی رحمت قرار دیا ہے۔
موسم سرما کا آغاز ہوئے ڈیڑھ ماہ سے زائد گزر چکے تھے مگر بارش نہ ہونے سے عوام خشک سردی کی وجہ سے کھانسی، نزلہ، زکام، بخار اور وائرل انفیکشنز کا شکار ہو چکے تھے۔ پنجاب بھر کے دیگر علاقوں کی طرح رینالہ خورد میں بھی گذشتہ شب پہلی بارش ہوئی جس کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی مزید بڑھ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بارش سے فضائی آلودگی اور جراثیم ختم ہوں گے جس سے سانس کی بیماریوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
زرعی ماہرین نے بتایا کہ اس وقت گندم کی فصل کی نشوونما کے لیے بارش انتہائی مفید ہے جو پیداوار میں اضافہ کرے گی۔ بارش کو اللہ کی خاص رحمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کسانوں کو مزید بارش کی صورت میں مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے