اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورورپورٹ) دیپالپور میں ہیلمٹ چیکنگ کے دوران قانون ہاتھ میں لینے اور ڈیوٹی پر مامور پٹرولنگ پولیس اہلکار پر تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے روکنے پر اہلکار کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے فرض شناس اہلکار پر حملے کے بعد فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے، جس کے خلاف متعلقہ تھانے میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے