ڈیووس (کیو این این ورلڈ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچ گئے ہیں جہاں اجلاس کے دوران ان کی عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، خاص طور پر توانائی، زراعت، معدنیات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع امکانات موجود ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت مختلف شعبوں میں موجود ان مواقع کو باہمی اقتصادی تعاون اور ٹھوس سرمایہ کاری میں ڈھالنے کے لیے بھرپور طریقے سے پرعزم ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جب سوئٹزرلینڈ پہنچے تو زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس اہم دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے