لاہور (کیو این این ورلڈ) شہر میں 17 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے جس میں حیرت انگیز طور پر گھر کی بڑی بھابھی ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ ویمن ریس کورس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمہ اسفارا کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او ویمن آمنہ جمیل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونا غائب کیا اور اسے فروخت کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم اپنی ایک سہیلی کے گھر بطور امانت چھپا دی تھی۔

دوران تفتیش ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے محض دولت اور سونے کی لالچ میں چوری کی اس واردات کا ڈرامہ رچایا تھا۔ پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے 7 لاکھ روپے نقدی اور ایک سونے کی انگوٹھی برآمد کر لی ہے جبکہ ملزمہ کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے