اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورورپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو کی زیر صدارت ریونیو افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مال کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران عوامی سہولت کے پیش نظر محکمہ ریونیو کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور افسران کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شجعین وسطرو نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کو ریونیو سے متعلق سہولیات کی بروقت اور شفاف فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے پلس پراجیکٹ کے تحت جاری اقدامات کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ سروس ڈیلیوری کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر بنایا جا سکے۔

محمد شجعین وسطرو نے ریونیو افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام افسران مقررہ اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں اپنی مانیٹرنگ کو مزید فعال بنائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ریکوری کے عمل کو مکمل شفاف اور منظم کیا جائے۔ مزید برآں، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سہولت مراکز میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریونیو نظام کی بہتری، پلس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل اور سرکاری ریکوری میں اضافے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ضلع کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے