اوچ شریف (کیو این این ورلڈ/حبیب خان کی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے ریڑھی بازار اوچ شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بازار میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نوید حیدر اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی اشیاء اور سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بازار میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک رہنا ہوگا۔

ڈی سی سید حسن رضا نے تجاوزات کے خاتمے، نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے راستوں کو کشادہ رکھنے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل یقینی بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڑھی بازار شہریوں کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں اہم مقام رکھتا ہے، اس لیے یہاں نظم و ضبط اور صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ انتظامی امور میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے ریڑھی بانوں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور عوام مل کر ہی شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے