ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام "ستھرا پنجاب” نہ صرف صفائی و ستھرائی کے حوالے سے ایک کامیاب منصوبہ ثابت ہو رہا ہے بلکہ اس کے تحت قائم احتساب کا مؤثر نظام بھی اپنی مثال آپ ہے۔ حال ہی میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ نے شفافیت اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث اپنے چار سپروائزرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی ہے۔ ادارے نے بدعنوانی ثابت ہونے پر مذکورہ اہلکاروں کو نہ صرف فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا بلکہ کرپشن کے ذریعے حاصل کی گئی رقم بھی مکمل طور پر ریکور کر لی ہے۔ یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کے اندر ایک مضبوط اور خود احتسابی نظام موجود ہے جہاں بدعنوانی کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کیے جانے والے اس طرح کے اقدامات عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں اور صوبے بھر میں شفاف گورننس کی ایک مثبت مثال قائم کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کی اس فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور ستھرا پنجاب پروگرام کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری و نیم سرکاری منصوبوں میں اس طرح کا کڑا احتساب ہی نظام کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ اس کارروائی سے دیگر اہلکاروں کو بھی یہ پیغام ملا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر قانونی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے