یروشلم (کیو این این ورلڈ) مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آرتھوڈوکس یہودی فوج میں لازمی بھرتی کے قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹریفک بلاک کر رکھی تھی اور بسوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جبکہ پولیس پر انڈوں کی بارش کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر کچرے کے ڈبوں کو بھی آگ لگا دی گئی، جس کے باعث علاقے میں صورت حال کافی کشیدہ ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے