کوئٹہ:(کیو این این ورلڈ) کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں کوئٹہ اور ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں انٹیلیجنس بیورو اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تعاون سے انجام دی گئیں۔ ضبط کیے گئے سامان میں بھاری مقدار میں غیر ملکی چھالیہ، سگریٹ، ٹائر، قیمتی کپڑا اور کمپیوٹر سرورز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت اور مؤثر تعاون نے ان کارروائیوں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس سے قومی خزانے کو پہنچنے والے بڑے نقصان کو بچا لیا گیا۔ ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت انفورسمنٹ اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ قانون کی مکمل پاسداری اور قومی اقتصادی مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے