میرپور ماتھیلو: (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی جانب سے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران داد لغاری پولیس نے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ داد لغاری ذوالفقار علی مہر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نرلی پل کے قریب سے ایک خطرناک ملزم صفدر علی ولد علی اصغر ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم تھانہ داد لغاری میں درج چوری کے سنگین مقدمات (کرائم نمبر 69/2025 دفعہ 379 ت پ اور کرائم نمبر 72/2025 دفعہ 382 ت پ) میں پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے واپڈا کی چوری شدہ بھاری مالیت کی تاریں بھی برآمد ہوئی ہیں، جنہیں وہ غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایس ایچ او ذوالفقار علی مہر کا کہنا ہے کہ ملزم علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کی گرفتاری سے بجلی کی تاریں چوری کرنے والے گروہ کی بیخ کنی میں مدد ملے گی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقامات پر کی جانے والی مزید وارداتوں کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے