بلوچستان میں طاقتور مغربی موسمی سسٹم داخل ہو گیا ہے، جس کے زیر اثر گوادر، جیونی اور دیگر علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارشوں، پہاڑوں پر برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بارش سے دھند میں کمی آنے کی توقع ہے۔

این ایچ اے نے بلوچستان میں برفباری سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوئٹہ، چمن، کچلاک اور مسلم باغ سیکشنز میں برف ہٹانے والی مشینری اور تربیت یافتہ اسٹاف 24 گھنٹے تعینات رہے گا۔ بلوچستان میں 20 جنوری سے مزید برفباری کی پیش گوئی ہے۔

شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ناران، کاغان، سوات، دیر، کوہستان اور مری میں برفباری متوقع ہے۔ گلیات، اسکردو، ہنزہ اور دیگر علاقوں میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے