افغانستان کے صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کر دیے ہیں۔ این آر ایف کے بیان کے مطابق بغلان کے ضلع نہرین میں طالبان کی جانب سے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا گیا، جس کے جواب میں این آر ایف کے جنگجوؤں نے کارروائی کرتے ہوئے طالبان فورسز کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

این آر ایف نے مزید دعویٰ کیا کہ طالبان فورسز نے گولی مار کر ایک چرواہے کو بھی ہلاک کر دیا۔ تاحال طالبان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل این آر ایف نے افغان صوبے پنجشیر میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم اس پر بھی طالبان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے