راولپنڈی (ویب ڈیسک): راولپنڈی میں سیلون ملازمہ سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

تھانہ صدر واہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سیلون پر کام کرنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں سیلون کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون (مدعیہ مقدمہ) کے بیان کے مطابق وہ مذکورہ سیلون پر کام کی غرض سے گئی تھی جہاں ملزم نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے طبی معائنے (میڈیکل پراسس) کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کے سائنسی اور طبی شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے اس افسوسناک واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور زیرِ حراست ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس متحرک ہوئی اور ملزم کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے