اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں پنجاب کی 11 نشستوں میں سے 8 پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ 2 نشستیں حامد خان گروپ کے امیدواروں کے حصے میں آئیں۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان پاکستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کے کامیاب امیدواروں میں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی، عامر سعید راں، طاہر ناصر اللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن شامل ہیں۔
پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔