کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز بارکھان سے 27 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔