اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 189 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کے امراض میں مبتلا مریض بچوں کا معائنہ اور مفت علاج کیا گیا۔

ہومیو پیتھک ڈاکٹر غلام یسین نے بتایا کہ کیمپ میں ملک بھر سے آئے ہوئے بچوں کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا اور ضرورت کے مطابق مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل ٹیم نے بچوں کے میڈیکل ریکارڈ اپڈیٹ کیے اور ضروری ٹیسٹ بھی کیے۔

کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور رضاکاروں نے بھرپور خدمات انجام دیں۔ بچوں کے لواحقین کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تاکہ سہولت میں کمی نہ ہو۔

کیمپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس فلاحی سرگرمی کا مقصد خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے اہل خانہ کی سہولت ہے۔ والدین اور شرکاء نے کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور منتظمین کے جذبہ خدمت کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے