اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) محکمہ ڈیفنس کی ٹیم نے حویلی لکھا اور منڈی احمد آباد میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کیں اور 4 مقدمات درج کر دیے۔

سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیم نے حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانیں اور پٹرول پمپس سیل کر دیے جبکہ مالکان کو قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔

سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قواعد و ضوابط کے بغیر چلائے جانے والے ایل پی جی شاپس اور پٹرول پمپس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اور کسی کو انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے