لندن:برطانیہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی کے کیس میں دو افغان شہریوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جان جہانزیب نامی ملزم کو 10 سال 8 ماہ اور اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔
واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، جب استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان نے 17 سالہ اور 15 سالہ لڑکی کو لیمنگٹن کے ایک پارک سے زبردستی اپنے ساتھ لے جایا، جبکہ لڑکی نشے کی حالت میں تھی۔ سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو پارک سے لے جانے کی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔
عدالت نے شواہد کی روشنی میں دونوں ملزمان کو سزا سنائی اور حکم دیا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں افغان شہری گزشتہ سال برطانیہ آئے تھے اور پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔